بنٹوال 22؍اکتوبر(ایس او نیوز) جب گھر کے مکین گہری نیند سورہے تھے تو لٹیروں نے دروازے کا قفل توڑ کر گھر میں داخل ہوتے ہوئے نقدرقم اور زیورات اڑالے جانے کی واردات ایروتور نامی علاقے کے دوگھروں میں انجام دی گئی ہیں ۔
پولیس کے بیان کے مطابق ایروتور کے پی ایس نگر میں جن دو گھروں میں چوری کی واردات انجام دی گئی ہے وہ حسن اَبّا اور یوسبو نامی افراد کی ملکیت ہے۔ حسن اَبا کے گھر کی الماری سے 320گرام وزنی سونے کے زیورات اور یوسبو کے گھر سے 55ہزار روپے نقد چرالیے گئے ہیں۔
بنٹوال پی ایس آئی سوناونے رشی کیش بھگوان، بیلتھنگڈی سرکل انسپکٹر سندیش اور دیگر پولیس عملے نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹ ماہرین کی مدد سے تحقیقات کی جارہی ہے۔